ممبئی: اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی آپ ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کر سکیں گے۔ ریز بینک آف انڈیا اس سلسلے میں سرگرم دکھائی دے رہی ہے، بینکنگ ریگولیٹر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ جلد ہی پائلٹ بنیادوں پر مخصوص استعمال کے لیے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا۔ مرکزی بینک بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔ RBI releases 'concept note' on Central Bank Digital Currency
آر بی آئی نے 'سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی' (سی بی ڈی سی) پر ایک کانسیپٹ نوٹ میں کہاکہ "پائلٹ بنیادوں پر اس طرح کی پیشکشوں کی حد اور دائرہ کار میں توسیع کے ساتھ، ڈیجیٹل کرنسی کی مخصوص خصوصیات اور کانسیپٹ نوٹ میں اہم مسائل پر بھی بات کی گئی ہے۔ جیسے ڈیجیٹل کرنسی کی ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے اختیارات، ڈیجیٹل روپے کے ممکنہ استعمال، اور ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا طریقہ کار۔
یہ تصوراتی نوٹ بینکاری نظام، مانیٹری پالیسی اور مالی استحکام پر CBDCs کے متعارف ہونے کے مضمرات کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے علاوہ رازداری کے مسائل کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: