ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے تین روزہ میٹنگ کے بعد آج پھر سے ریپوریٹ میں اضافہ کیا۔ آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے EMI مہنگا ہوگا۔ RBI hikes repo rate by 50 basis points
ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کی میٹنگ کے اختتام کے بعد آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مرکزی بینک نے مئی سے اب تک چار پر ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ گذشتہ مہینے 5 اگست کو آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی جانکاری دی اور ریپو ریٹ میں اضافہ کا اعلان کیا۔ شکتی کانتا داس نے 50 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
آج کے اضافے سمیت مرکزی بینک نے مئی سے اب تک ریپو ریٹ میں چار بار اضافہ کیا ہے۔ اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد ہو گیا ہے۔ پہلے یہ 5.40 پر تھا۔ شکتی کانت داس نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا اور روس یوکرین جنگ کے جھٹکے کے بعد عالمی مرکزی بینکوں کی جارحانہ مالیاتی پالیسیوں سے ایک اور طوفان کھڑا ہوا ہے۔
بتادیں کہ ریپو ریٹ میں اضافے کے بعد قرض مہنگا ہو جائے گا، کیونکہ بینکوں کی قرض لینے کی لاگت بڑھ جائے گی۔ اس کے بعد بینک اپنے صارفین پر بوجھ ڈالیں گے۔ ہوم لون کے علاوہ آٹو لون اور دیگر قرضے بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ ریپو ریٹ کا براہ راست تعلق بینک سے لیے گئے قرض اور EMI سے ہے۔ دراصل ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قرض دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: