ETV Bharat / business

RBI Monetary Policy ریپو ریٹ میں اضافے پر بریک، قرض کی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا - پالیسی کی شرحوں میں اضافے پر بریک

ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 1:03 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بڑی راحت دیتے ہوئے پالیسی کی شرحوں میں مسلسل اضافے پر بریک لگا دی ہے، جس سے گھر، گاڑی اور دیگر اقسام کے قرضوں کی قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بعد آج جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پچھلے سال مئی سے ریپو ریٹ میں 2.50 فیصد کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ فی الحال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے لیکن پالیسی ریٹ میں اضافے پر بریک لگانے کے باوجود مانیٹری پالیسی کمیٹی مستقبل میں کوئی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔

مالی سال 2024 کے لیے، آر بی آئی نے اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ کیے بغیر اسے 6.4 فیصد سے بڑھا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ اس طرح آر بی آئی کو ترقی میں معمولی اضافے کا یقین ہے۔ کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد فی الحال پالیسی کی شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ بیان کے مطابق ریپو ریٹ 6.5 فیصد، اسٹینڈرڈ ڈپازٹ فیسیلٹی ریٹ (SDFR) 6.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (MSFR) 6.75 فیصد، بینک ریٹ 6.75 فیصد، فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد، کیش ریزرو ریشیو 4.50 فیصد ، لیکویڈیٹی تناسب 18 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: RBI imposes Penalty on HDFC آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.