نئی دہلی: ٹاٹا اسٹیل اگلے ایک برس میں ملک کی تیز ٹرین وندے بھارت ایکسپریس کی 22 ٹرینیں تیار کرے گا۔ اس سلسلے میں بھارتی ریلوے نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اگلے دو برسوں میں ریلوے نے 200 نئی وندے بھارت ٹرینیں تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ معلومات کے مطابق ریلوے 2024 کی پہلی سہ ماہی تک وندے بھارت ٹرین کا پہلا سلیپر ورژن شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ایسے میں ٹرین کی تیاری کا کام کو تیز کرنے کے لیے انڈین ریلویز اور ٹاٹا اسٹیل کے درمیان کئی اسکیموں پر ایک معاہدے کے تحت دستخط کیے گئے ہیں۔ وندے بھارت ایکسپریس میں فرسٹ کلاس اے سی سے تھری ٹائر کوچز کی سیٹیں اب ٹاٹا اسٹیل کمپنی تیار کرے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ایل ایچ بی کوچز بنانے کا ٹھیکہ بھی ریلوے نے ٹاٹا اسٹیل کو دیا ہے۔ اس کے تحت پینلز کھڑکیوں اور ریلوے کے ڈھانچے تیار کیے جا رہے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت فی الحال بھارتی ریلوے نے وندے بھارت ریک کے حصوں کی تیاری کے لیے ٹاٹا اسٹیل کو تقریباً 145 کروڑ روپے کا ٹینڈر دیا ہے۔ یہ کام 12 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔ اس کمپنی کو وندے بھارت ایکسپریس کی 22 ٹرینوں کے لیے سیٹیں فراہم کرنے کا آرڈر بھی ملا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کے سیٹنگ سسٹم کے لیے 145 کروڑ روپے کا بڑا آرڈر ملنے کے بعد ٹاٹا اسٹیل کے کمپوزٹ ڈویژن نے اس سمت میں کام کرنا شروع کر دیا، ہر ٹرین میں 16 بوگیوں کے ساتھ 22 ٹرین سیٹوں کے لیے مکمل سیٹنگ سسٹم شامل ہے۔ اس سلسلے میں دیباشیش بھٹاچاریہ، نائب صدر (ٹیکنالوجی اور نیو میٹریلز بزنس) ٹاٹا اسٹیل نے کہاکہ "ٹرین کی سیٹیں خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں، جو 180 ڈگری تک گھوم سکتی ہیں اور اس میں ہوائی جہاز جیسی مسافر سہولیات ہیں۔ یہ 'بھارت میں پہلی' قسم کی مسافر سہولیات ہیں۔ جس پر آئندہ 12 ماہ میں عملدرآمد کر دیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق ٹاٹا اسٹیل مسلسل ریلوے میں اپنی حصص بڑھانے میں مصروف ہے۔ ریلوے کے ساتھ تال میل کے لیے افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل کو ممبئی-احمد آباد کوریڈور میں بھی کام مل گیا ہے۔ ٹاٹا اسٹیل نے ٹاٹا موٹرز کی ڈپٹی جی ایم آرادھنا لہڑی کو ریلوے کے ساتھ کاروباری تال میل کے لیے ٹاٹا اسٹیل کے لیے نیو میٹریل بزنس کے طور پر تعینات کیا ہے۔ وہ ریلوے بزنس پروجیکٹ کی تکمیل کی دیکھ بھال کریں گے۔
مزید پڑھیں: