ETV Bharat / business

Vande Bharat Express وزیر اعظم مودی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہاکہ وزیر اعظم تیس ستمبر کو ملک کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ PM Modi to flag off Vande Bharat Express train from Gandhinagar on September 30

PM Modi to flag off Vande Bharat Express train from Gandhinagar on September 30
وزیر اعظم مودی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:06 PM IST

احمد آباد : ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 30 ستمبر کو ملک کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ ٹرین گاندھی نگر اور ممبئی کے درمیان چلے گی۔ وزیر نے احمد آباد میں میڈیا کو بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی آزمائش کامیاب رہی۔ PM Modi to flag off Vande Bharat Express train from Gandhinagar on September 30

احمد آباد میں گجرات چیمبر آف کامرس کے ذریعے منعقد ایک انٹر ایکٹِو اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ویشنو نے کہاکہ عالمی سطح کے وندے بھارت ایکسپریس کی سلسلے وار تیاری آئندہ مہینے سے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست 2023 تک 75 وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانا مرکزی سرکار کا مقصد ہے، جو ملک کو بڑے شہروں سے جوڑے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پہلی ٹرین جلد ہی گاندھی نگر سے ممبئی کے درمیان شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں نو وضع کردہ ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں سلیپر ڈبّے بھی ہوں گے۔

وزیر نے مزید کہا کہ احمد آباد اور ممبئی کو جوڑنے والے بھارت کے بُلیٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام تیزی سے چل رہا ہے۔ 80 کلو میٹر روٹ پر گھمبے لگائے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے کام کا بھی جائزہ لیا، جو کہ سابرمتی ریلوے اسٹیشن پر قائم کیا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ ہب بھارتی ریلویز، بُلیٹ ٹرین، میٹرو ٹرین اور BRTS کو آپس میں جوڑے گا۔ جناب ویشنَو نے آج IIT گاندھی نگر میں اسٹارٹ اَپس اور طلبا کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.