نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمت تقریباً 90 ڈالر فی بیرل رہنے اور مسلسل گرنے کے باوجود گھریلوسطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے منگل کو بھی اس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 0.13 فیصد گر کر 93.88 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.03 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 87.75 ڈالر فی بیرل پررہا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ تیل کی قیمتیں کافی عرصے سے برقرار ہیں۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ Petrol Diesel Prices Unchanged
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: petrol diesel prices unchanged پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72روپے فی لیٹر | 89.62روپے فی لیٹر |
ممبئی | 106.31روپے فی لیٹر | 94.27روپے فی لیٹر |
کولکاتہ | 106.03روپے فی لیٹر | 92.76روپے فی لیٹر |
چنئی | 102.63روپے فی لیٹر | 94.24روپے فی لیٹر |
یو این آئی