نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی Petrol Diesel Prices Unchanged، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 20ویں دن مستحکم رہیں۔ Petrol ,Diesel Prices Unchanged for 20th day عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اورمال ڈھلائی چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔ 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 122.01 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.86 فیصد کی کمی کے ساتھ 120.47 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزل |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممئی | 111.35 | 97.28 |
کولکاتا | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی