ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 19ویں دن بھی مستحکم رہیں،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا رہی ہے۔
Fuel Prices Remain Unchanged on Friday
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہیں۔
مرکزی حکومت نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اورڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:Fuel Rates:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 18 ویں دن بھی مستحکم
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 122.31 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 120.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
مہانگر............پٹرول............ڈیزل
................................(روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ..............111.35........97.28
کولکاتہ ......106.03..92.76
چنئی...................102.63..94.24
یواین آئی