نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کے درمیان گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق، آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
مزید پڑھیں: Pakistan Economy پاکستان کمزور معیشت کی وجہ سے سفارت خانوں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے میں ناکام
عالمی سطح پر، امریکی کروڈ ہفتے کے آخر میں 1.02 فیصد گر کر 90.77 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ بھی گرکر 92.20 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں۔ دہلی میں پٹرول کی قمیت فی لیٹر 96.72 روپے جب کہ ڈیزل کا دام 89.62 روپے ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی مبئی میں پٹرول کا دام 106.31 جب کہ ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے ہے۔ وہیں چنئی میں پٹرول کا دام فی لیٹر 102.73 روپے اور ڈیزل کی قمت 94.33 روپے فی لیٹر ہے۔ جب کہ کولکاتا میں پٹرول کا دام فی لیٹر 106.03 روپے اور ڈیزل کی قمت فی لیٹر 92.76 روہے ہے۔
یو این آئی