نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو بھی مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب چل رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ آج 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 91.90 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 85.49 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ Petrol and diesel prices stable
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر | پٹرول | ڈیزر |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 106.31 | 94.27 |
کولکتہ | 106.03 | 92.76 |
چنئی | 102.63 | 94.24 |
یو این آئی