نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو بھی اس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ہیں۔Petrol and Diesel Prices
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 0.26 فیصد گر کر 93.86 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.07 فیصدکے دباؤ کے ساتھ 88.42 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پٹرول........ڈیزل
دہلی......... 96.72 ..89.62
ممبئی .....106.31 .. 94.27
کولکاتہ ......106.03..92.76
چنئی ..... 102.63....94.24
یہ بھی پڑھیں: Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
یو این آئی