نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی سطح پر لندن برینٹ گزشتہ رات ٹریڈنگ کے اختتام پر 96.72 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یو ایس کروڈ 0.65 فیصد کم ہوکر 89.91 ڈالر فی اونس رہا۔Petrol Price in India
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
مہانگر............پیٹرول.......ڈیزل
ممبئی ………….106.31……94.27
کولکاتا ..........106.03....92.76
چنئی .......... 102.63.... 94.24
یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
یو این آئی