ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 44ویں دن بھی مستحکم

مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ Petrol and Diesel Prices in Delhi

ڈیزل
ڈیزل
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 2:02 PM IST

تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، پیر کے روز گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 44ویں دن مستحکم رہیں۔ تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol and Diesel Prices in Delhi

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) اور مال ڈھلائی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.23 فیصد گر کر 111.37 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.25 فیصد کمی کے ساتھ 108.16 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

میٹروشہر............پیٹرول............ڈیزل

........................ (روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی …………111.35…….97.28

کولکتہ ......106.03..92.76

چنئی………….102.63…….94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.