ETV Bharat / business

Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن کوئی تبدیلی نہیں

گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے منگل کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Petrol and Diesel Prices Stable

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 2:31 PM IST

Fuel prices
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن کوئی تبدیلی نہیں

انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ چنئی میں پٹرول کے دام 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔ Petrol and Diesel Prices Stable

یہ بھی پڑھیں:

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کے قریب چل رہی ہیں۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.86 فیصد اضافے کے ساتھ 100.31 ڈالر فی بیرل پر اور امریکی کروڈ 2.02 فیصد اضافے کے ساتھ 96.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہاہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہو ا۔ گزشتہ 21 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو لگاتار چھٹا دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.