بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 امریکی ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو 33ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔Petrol, Diesel Price Remain Record High in India after Recent Hike. ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 112.39 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 110.18 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے 43 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
ہے
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر دونوں ایندھنوں کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی............. 105.41.......96.67
کولکتہ ......115.12.........99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی...................110.85........100.94
یو این آئی