ETV Bharat / business

Saudi Arabia approves $2 billion for Pakistan بیل آوٹ پیکج کے لیے راہ ہموار، سعودی عرب دو ارب ڈالر دینے کے لیے تیار - پاکستان کو دو ارب ڈالر کا امداد

سعودی عرب سے ڈپازٹس کی صورت میں اضافی 2 ارب ڈالرز ملنے کے امکانات کے بعد پاکستان کو اب متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز ملنے کے حوالے سے جواب کا انتظار ہے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح معاہدہ ہو سکے۔ Saudi Arabia approves USD $2 billion funding for Pakistan

Saudi Arabia approves USD $2 billion funding for Pakistan
بیل آوٹ پیکج کے لیے راہ ہموار، سعودی عرب دو ارب ڈالر دینے کے لیے تیار
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 9:58 PM IST

اسلام آباد: متعدد درخواستوں کے بعد اب اندازہ خبریں آرہی ہیں کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سعودی عرب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی تصدیق کی ہے۔ اب پاکستان 1 بلین ڈالر کے اضافی فنڈ پر متحدہ عرب امارات سے تصدیق کا انتظار کر رہا ہے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کر سکے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6.5 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے دوسرے ممالک سے 3 بلین ڈالر لینے کی شرط رکھی ہے۔ اس سے قبل عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ فوری طور پر غیر ملکی قرضوں کا بندوبست کرے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو مطلع کیا ہے کہ انہیں سعودی عرب سے اضافی 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ یہ کہا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کا عملہ تازہ ترین تصدیق سے کافی حد تک مطمئن نظر آتا ہے۔ اب سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ایک عوامی اعلان کے لیے تیار ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا جائے گا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے بھی ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اس بات کا عندیہ دیا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور 'انشاء اللہ جلد اچھی خبر آئے گی'۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تمام نظریں متحدہ عرب امارات کی جانب ہے جہاں سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، جس سے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی راہ میں اب بھی رکاوٹ ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کے دفتر سے مشاورت کے بعد 800 سی سی تک موٹر سائیکلوں اور کاروں کے مالکان کے لیے کراس فیول سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے اسے ختم کرنا ہے، لیکن ابھی اسے تک واپس نہیں لیا گیا۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو عوامی قرضوں کے بحران سے بچنے کے لیے فوری طور پر غیر ملکی قرضوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں مالی برس میں تقریباً 40 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہو جائیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف اب بھی مہنگائی کے مطابق شرح سود میں مزید اضافے کے اپنے مطالبے پر زور دے رہا ہے اور 900 ارب روپے کی سالانہ سبسڈی دینے کا مخالف ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.