اسلام آباد: پاکستان- چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر معظم گُھرکی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی مدد سے پاکستان اپنے آن لائن کاروبار کو فروغ دے سکتا ہے۔ ایجنسی نے بدھ کو ایک بیان کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ مسٹر گھرکی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی فن ٹیک کمپنیاں پاکستانی فنٹیک انڈسٹری کو وی چیٹ اور الیپے کے ساتھ جوڑ سکتی ہیں، جس سے ملک کے آن لائن کاروبار کو مزید فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ وی چیٹ پہلے ہی چین میں آن لائن کاروبار کو فروغ دے رہا ہے اور چونکہ وی چیٹ صارفین اس کے ذریعہ اپنی روزمرہ کی اشیا آن لائن خرید و فروخت کر سکتے ہیں، اس لیے پاکستان میں ان برانڈز کا استعمال ملک کی فنٹیک انڈسٹری اور حکومت کی جانب سے آپریٹڈ مالیاتی اداروں میں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فن ٹیک کمپنیوں کو وی چیٹ کی طرح تیار کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں چوتھی نسل کا ایک اچھا نیٹ ورک سسٹم ہے جس سے آن لائن کاروبار بہت آسانی سے ممکن ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
ای کامرس انٹرنیٹ پر اشیا کی خرید و فروخت اور مختلف شعبہ جات میں بامعاوضہ خدمات کی فراہمی کو کہا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں الیکٹرانک بزنس کا شعور اتنا عام نہیں جتنا بھارت میں عام ہے۔ جو پاکستان کی سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک وجہ پاکستان میں تعلیمی معیار کا یکساں نہ ہونا بھی ہے۔
یو این آئی