ETV Bharat / business

PM Modi on Awas Yojna: 'پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائد مکانات کی تعمیر'

وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پردھان منتری آواس (گرامین) یوجنا کے تحت اب تک 2.52 کروڑ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں اور اس کے لیے 1.95 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ Over Three Crore Houses Built Under Awas yojna

Over 3 crore pucca houses built under Awas Yojna, says PM Modi, calls it symbol of women empowerment
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائد مکانات کی تعمیر: مودی
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 4:08 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے ہر غریب کو پکا مکان دینے کے عزم کے تحت عوامی شراکت سے تین کروڑ سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیاکہ’ہم نے ملک کے ہر غریب کو پکا مکان دینے کے عزم میں ایک ہدف طے کیا ہے Over Three Crore Houses Built Under Awas yojna۔ تین کروڑ سے زائد گھروں کی تعمیر عوام کی شراکت سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ بنیادی سہولیات والے یہ گھر آج خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بھی بن چکے ہیں‘۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پردھان منتری آواس (گرامین) یوجنا کے تحت اب تک 2.52 کروڑ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں اور اس کے لیے 1.95 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت ہر مستفید شخص کو ایل پی جی کنکشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت اب تک شہری علاقوں میں 58 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اس کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گھرکی خاتون رکن یا مشترکہ نام پر ملیکت ہوتی ہے۔ ہر گھر میں کچن، بیت الخلا اور پانی کی سہولت دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.