نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجودپیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیژل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پٹرول............ڈیژل......(روپے فی لیٹر)
دہلی.............96.72..89.62
ممبئی ………….106.31……..94.27
کولکتہ ......106.03..92.76
چنئی ............... 102.63.........94.24
یواین آئی م س