ETV Bharat / business

Gadkari Launches Toyota's Pilot Project نتن گڈکری نے ہائبرڈ فلیکس فیول گاڑیوں کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 6:42 PM IST

نتن گڈکری نے ہائبرڈ پر مبنی فلیکس فیول اسٹرانگ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلس پر ٹویوٹا کے اپنی نوعیت کے اولین پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ٹکنالوجیاں اختراعی، انقلابی، پائیدار، لاگت کے لحاظ سے اثر انگیز، توانائی کے لحاظ سے مؤثر ہیں اور یہ نئے ہندوستان میں نقل و حمل کے شعبہ کو پوری طرح سے بدل دیں گی۔Nitin Gadkari Launches Toyota's Pilot Project

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سڑک روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ہائبرڈ پر مبنی فلیکس فیول اسٹرانگ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلس (ایف ایف وی – ایس ایچ ای وی) پر ٹویوٹا کے اپنی نوعیت کے اولین پروجیکٹ کا آغاز کیا، جو 100 فیصد پیٹرول کے ساتھ ساتھ 20 سے 100 فیصد ایتھنال کی آمیزش اور بجلی سے چلے گا۔Gadkari Launches Toyota's Pilot Project

اس موقع پر مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اور بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر مروگیش نرانی، ٹویوٹا کرلوسکر موٹرس پرائویٹ لمیٹڈ کے نائب چیئرمین وکرم کرلوسکر اور ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او ج مساکاجو یوشی مورا بھی موجود تھے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے لیے زرعی شرح نمو میں 6 سے 8 فیصد اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے دیہی معیشت کو بڑھاوا دینے کے لیے اضافی خوردنی اناج اور چینی کو ایتھنول میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اَن داتاؤں کو اورجا داتا بننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی سے برقی موٹر گاڑیوں کا ایک ایکو نظام تیار ہوگا اور ان برقی موٹرگاڑیوں کی تیاری میں نیو انڈیا کو عالمی لیڈر بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ٹکنالوجیاں اختراعی، انقلابی، پائیدار، لاگت کے لحاظ سے اثر انگیز، توانائی کے لحاظ سے مؤثر ہیں اور یہ نئے ہندوستان میں نقل و حمل کے شعبہ کو پوری طرح سے بدل دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Six Airbags Issue ایئر بیگز کو تب لازمی بنائیں جب بھارت میں 85 فیصد لوگ پچھلی سیٹ بیلٹ پہننا شروع کردیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.