عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر، مالیات، صنعتی، آئی ٹی، ٹیلی کام، آٹو، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت بارہ گروپوں میں خرید و فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 740.34 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58683.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 172.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17498.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی مضبوط قوت خرید تھی۔ اس مدت کے دوران مڈ کیپ 0.78 فیصد بڑھ کر 24,037.80 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.09 فیصد بڑھ کر 28,129.47 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3509 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2121 میں اضافہ، 1281 میں کمی اور 107 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیاں ہرے نشان پر رہیں جبکہ 18 سرخ نشان پر تھیں۔
بی ایس ای پر، فائنانس گروپ 1.71 فیصد کی سب سے زیادہ تیزی رہی ، جبکہ میٹلز گروپ کو 2.89 فیصد کا سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 1.06، ایف ایم سی جی 0.58، انڈسٹریل 1.25، آئی ٹی 1.15، ٹیلی کام 1.09، آٹو 1.20، بینکنگ 1.36، کیپٹل گڈز 1.14، ٹیک 0.97 اور ریئلٹی گروپ 1.49 فیصد بڑھے۔
عالمی بازار میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.10، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.39 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.96 فیصد بڑھ گیا جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.35 اور جاپان کا نکئی 0.80 فیصد گر گیا۔
مزید پڑھیں:
- مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی