روس-یوکرین کے بحران کے مزید گہرے ہونے اور امریکی فیڈ ریزرو کے شرح سود میں تیز اضافے کی وجہ سےایشیائی بازار کے کمزو ر رخ سے مایوس سرمایہ کاروں کی آئی ٹی، ٹیک، فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت چودہ گروپوں میں فروخت سے شیئر بازار میں آج ہاہاکار مچ گیا۔ Stock Market Ends Lower
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1172.19 پوائنٹس گر کر قریب ایک ماہ کی کم ترین سطح پر اور 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57,166.74 پوائنٹس پر آگیا Sensex tanks 1,172 pts۔ اس سے پہلے رواں برس 21 مارچ کو سینسیکس 57,292.49 پوائنٹس پر کھڑا تھا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 302.00 پوائنٹس گر کر 17,173.65 پوائنٹس پر آگیا Nifty Ends below 17,200۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 0.95 فیصد گر کر 24,747.35 پوائنٹس اورا سمال کیپ 1.01 فیصد گر کر 29,223.81 پوائنٹس پر آگیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3670 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2062 فروخت اور 1462 خریدے گئے، جب کہ 146 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 26 کمپنیاں سرخ نشان پر جبکہ 24 سبز نشان پر رہیں۔
مزید پڑھیں:
- مالی اہداف کو کیسے طے کریں اور ان میں کیسے کامیابی حاصل کریں
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی