ETV Bharat / business

Luxury Housing demand rises اب مہنگے گھروں اور اپارٹمنٹس کی مانگ میں اضافہ، رپورٹ - کروڑوں کے مکانات کی مانگ میں اضافہ

اب ملک میں ایک کروڑ سے دو کروڑ روپے کی قیمت والے مکانات اور اپارٹمنٹس کی مانگ بڑھنے لگی ہے۔ آن لائن پراپرٹی سرچ پلیٹ فارم کے سی ای او دھرو اگروالا نے کا کہنا ہے رجحانات کی بنیاد پر وہ بھارتی رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ Luxury Housing demand rises

New Homes Between Rs 1-2 Crore Price Tag Driving Housing Demand in India: Housing.com
اب مہنگے گھروں اور اپارٹمنٹس کی مانگ میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 9:03 PM IST

نئی دہلی: ملک میں ایک کروڑ سے دو کروڑ روپے کے درمیان مکانات اور اپارٹمنٹس کی مانگ میں تیزی درج کی گئی ہے۔ آن لائن پراپرٹی سرچ پلیٹ فارم ہاؤسنگ ڈاٹ کام نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کا تھانے ویسٹ، سال 2022 میں گھر خریدنے کے لیے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اس کے بعد بنگلورو میں وائٹ فیلڈ اور دہلی-این سی آر میں نوئیڈا ایکسٹینشن تھا۔ رہائشی جائیدادوں کی تلاش کے معاملے میں، کولکاتا کا نیو ٹاؤن اور ممبئی میں میرا روڈ ایسٹ کو بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رکھا گیا۔ احمد آباد کا چاند کھیڑا چھٹے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد پونے میں واکاڈ، کھارگھر اور احمد آباد میں گوٹا اور وسترل کا نمبر رہا۔ جنوری سے دسمبر 2022 کی مدت دوران یہ ٹاپ 10 ٹرینڈنگ والے علاقے تھے جہاں اس پلیٹ فارم پر گھر خریدنے کے لیے سرچ کیا گیا۔

گروپ کے سی ای او دھرو اگروالا نے کہا ’’ہماری تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آنے والے رجحانات کی بنیاد پر، میں بھارتی رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہوں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ سرفہرست مائیکرو مارکیٹس میں مکانات کی مانگ مضبوط رہے گی، اور ہم نئے اپارٹمنٹس اور جائیدادوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھ رہے ہیں جن کی قیمت ایک کروڑ سے 2 کروڑ روپے ہے۔ ہم ٹیئر 2 شہروں میں بھی کافی امکانات دیکھتے ہیں، جہاں آزاد مکانات کے مقابلے میں اپارٹمنٹس کے لیے آن لائن پراپرٹی کی تلاش تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ یہ ڈیولپرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے ان شہروں میں گھر خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں شرح سود میں اضافے کے باوجود اس سہ ماہی کے دوران بھی رہائشی املاک کی فروخت مضبوط رہی۔ مجموعی طور پر، بھارتی رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا مستقبل امید افزا نظر آرہا ہے اور شہری کاری، خرچ کرنے کے قابل بڑھتی ہوئی آمدنی اور سازگار حکومتی پالیسیاں جیسے عوامل آنے والے برسوں میں اس صنعت کا آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔

رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2022 میں 1-2 کروڑ روپے کے درمیان رہائشی جائیدادوں کی تلاش میں سالانہ 24 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے خریداروں سے توقع ہے کہ وہ پچھلے برس کے مقابلے میں 2022 میں 52 فیصد اضافے کے ساتھ نئے اپارٹمنٹس تلاش کریں گے۔ 2022 میں ری سیل پراپرٹیز کے لیے پوچھ گچھ میں 2 فیصد کمی کا امکان ہے۔ 2022 میں 3 بی ایچ کے اور اس سے اوپر کی جائیدادوں کی آن لائن تلاش میں 1.4 گنا اضافہ ہواہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.