ETV Bharat / business

NDTV Shares Gain 5 Pc این ڈی ٹی کے شیئر میں پانچ فیصد اچھال

گوتم اڈانی کی جانب سے این ڈی ٹی وی نیوز گروپ کے 29.18 فیصد حصص خرید کے اعلان کے بعد گروپ کے شیئر میں 5 فیصد کا اچھال درج کیا گیا ہے۔ NDTV shares gain 5 pc

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 4:13 PM IST

NDTV shares gain 5 pc; hit upper circuit
این ڈی ٹی کے شیئر میں پانچ فیصد اچھال

نئی دہلی: اڈانی گروپ کی جانب سے این ڈی ٹی وی کے شیئرز حاصل کرنے کے اعلان کے ایک روز بعد بدھ کے روز ٹی وی براڈ کاسٹنگ اور سافٹ ویئر پروڈکشن کمپنی کے حصص میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ جو کہ اسٹاک کی 14 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 9.16 بجے تک 11.6 لاکھ ایکویٹی شیئر کے سودے ہوچکے ہیں۔ وہیں NSE اور BSE پر 98,170 شیئر کے بائی یعنی خرید کے آڈر زیر التواء تھے۔ اس طرح این ڈی ٹی وی کے شیئر اسٹاک بازار میں اگست 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بتادیں کہ گذشتہ تین مہینوں میں این ڈی ٹی وی کے شیئر 140 فیصدی کا ریٹرن دے چکا ہے۔ Shares of NDTV Record 5 per Cent Gain

واضح کریں کہ RRPRH کے پاس NDTV کی 29.18 فیصد حصہ داری ہے۔ آر آر پی آر ایچ کے حصول کے ساتھ این ڈی ٹی وی میں یہ 29.18 فیصد حصہ داری اڈانی گروپ سے منسلک کمپنی، وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (VCPL) کے پاس چلا گیا۔ اس طرح این ڈی ٹی وی میں اب اڈانی گروپ کی 29.18 فیصد حصہ داری ہو جائے گی۔

این ڈی ٹی وی شیئر خرید و فروخت معاملے میں این ڈی ٹی وی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس کے پروموٹر پرنئے رائے اور رادھیکا رائے پر شیئر کی خرید یا فروخت اور سیکورٹیز مارکیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس لیے اڈانی گروپ کو لین دین مکمل کرنے کے لئے مارکیٹ ریگولیٹرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے منظوری لینی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

این ڈی ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے 27 نومبر-2020 کے حکم کے تحت، اس کے پروموٹرز کے حصص کی خرید یا فروخت اور سیکورٹیز مارکیٹ کے ساتھ وابستگی پر دو برس کے لیے پابندی لگائی گئی ہے اور یہ مدت 26 نومبر-2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اڈانی گروپ کو لین دین کو مکمل کرنے کے لیے مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی سے منظوری لینی ہوگی۔

کاروباری گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اس کی میڈیا ونگ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ (اے ایم این ایل) بالواسطہ طور پر این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصص حاصل کرے گا اور 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش بھی کرے گا۔ اسی دن گروپ نے اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای اور این ایس ای کو بھی مطلع کیا کہ اے ایم این ایل نے وی سی پی ایل میں 100 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کر لیا ہے۔ اڈانی گروپ کے اعلان کے فوراً بعد این ڈی ٹی وی نے کہا تھا کہ وی سی پی ایل کے ذریعہ حقوق کا استعمال بغیر کسی ان پٹ، بات چیت یا این ڈی ٹی وی کے بانیوں کی رضامندی کے بغیر کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.