ETV Bharat / business

Reliance Jio ریلائنس جیو کی بدولت فی شخص ڈیٹا کھپت میں سو گنا اضافہ - ڈیٹا کھپت میں فی شخص ہر مہینے 100 گنا اضافہ

جیو لانچ سے پہلے ہر موبائل یوزر ایک مہینے میں صرف 154 ایم بی ڈیٹا استعمال کرتا تھا۔ اب ڈیٹا کی کھپت کا اعداد و شمار 100 گنا بڑھ کر 15.8 جی بی فی ماہ فی سبسکرائبر کی حیران کن سطح پر پہنچا ہے۔ وہیں جیو یوزرز ہر مہینے تقریباً 20 جی بی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں جو انڈسٹری کے اعداد وشمار سے کافی زیادہ ہے۔Reliance Jio

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 5:08 PM IST

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ چھ برسوں میں فی شخص ہر مہینے ڈیٹا کی کھپت میں 100 گنا سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ ریلائنس جیو کی وجہ سے ہوا ہے۔Reliance Jioٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائیTRAI) کے مطابق جیو کے لانچ سے پہلے، ہر موبائل یوزر ایک مہینے میں صرف 154 ایم بی ڈیٹا استعمال کرتا تھا۔ اب ڈیٹا کی کھپت کا اعداد و شمار 100 گنا بڑھ کر 15.8 جی بی فی ماہ فی سبسکرائبر کی حیران کن سطح پر پہنچا ہے۔ وہیں جیو یوزرز ہر مہینے تقریباً 20 جی بی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں جو انڈسٹری کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے۔ ریلائنس نے گزشتہ چھ سال پہلے جیو کو لانچ کیا تھا۔

دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے دیوالی تک 5جی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی قیاس آرائی جاری ہے کہ 5 جی لانچ کے بعد ڈیٹا کھپت میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ حال ہی میں جاری ایرکسن موبلٹی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 5 جی کے آنے کے بعد اگلے تین سال میں ڈیٹا کی کھپت میں 2 گنا سے زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

ریلائنس جیو کا ریکارڈ 4 جی تکنیک اور اسپیڈ میں شاندار رہا ہے۔ اب 5 جی کے حوالے سے کمپنی کے بڑے منصوبے بھی سامنے آرہے ہیں۔ کمپنی کنیکٹیڈ ڈرونز، کنیکٹیڈ ایمبولینسز۔ہسپتال، کنیکٹیڈ فارم، کنیکٹیڈ اسکول-کالج، ای کامرس ایزی، ناقابل یقین اسپیڈ پر انٹرٹینمنٹ، روبوٹکس، کلاؤڈ پی سی،امرسیو ٹیکنالوجی کے ساتھ ورچوئل تھنگس جیسی ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کر رہی ہے۔ آج جیو ہندوستان میں 41 کروڑ 30 لاکھ موبائل اور تقریباً 70 لاکھ جیوفائبر یوجرز کے ساتھ 36 فیصدی بازار کے حصے پر قابض ہے۔ ریونیو کے معاملے میں اس کا حصہ 40.3 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reliance Partners With SES To Take On SpaceX, OneWeb: سیٹلائٹ بیسڈ براڈبینڈ کے شعبہ میں اتری جیو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.