ETV Bharat / business

Make Defence Products For World بھارت کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کا عالمی مرکز بنائیں - Rajnath Singh tells industry defence

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی صنعت سے کہاکہ' بھارت کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کا ایک عالمی مرکز بنانے کے لیے دفاعی راہداریوں میں مزید سرمایہ لگائیں۔ Make defence products for world

Make defence products for world: Rajnath Singh tells industry
بھارت کو دفاعی ساز و سامان کی تیاری کا عالمی مرکز بنائیں
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 12:12 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی دفاعی صنعت سے کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے، جدید طرز کی،کم قیمت مصنوعات اور ٹکنالوجیز کی نشاندہی کرے اور انہیں تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کی، بلکہ بین الاقوامی ضرورتیں بھی پوری ہوں گی۔ سنگھ نئی دہلی میں بھارتی دفاعی اشیا بنانے والی کمپنیوں کی سوسائٹی کے پانچویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا۔ Make defence products for world

انہوں نےکہاکہ حکومت ملک کو اور زیادہ اونچائیوں تک لے جانے کے لیے، قومی سلامتی کے صحیح پہلوؤں کو مضبوط بنانے کی جانب لگاتار کام کر رہی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ سات سےآٹھ بر پہلے ملک کی دفاعی برآمدات محض ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کی بھی نہیں تھی جو اب 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ہو گئی ہیں۔

وزیر دفاع نے اشارہ دیا کہ دنیا کے لگاتار بدلتے ہوئے منظر نامے سے، دنیا بھر میں فوجی ساز وسامان کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ممالک، اپنی سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے پرتوجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے صنعتوں سے زور دے کر کہا کہ وہ بھارت کے دفاعی شعبے کےاِس سنہرے دور کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے صنعتوں سے کہاکہ وہ آتم نربھر بھارت کےمقصد کو حاصل کرنے کے لیے، اترپردیش اور تمل ناڈو میں قائم کی گئی دو دفاعی راہداریوں کے لیے سرمایہ کاری میں اور زیادہ حصہ لیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.