ETV Bharat / business

First Made-in-India Commercial Aircraft: پہلے دیسی کمرشیل طیارہ ڈورنیئر نے پرواز بھری

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 5:16 PM IST

بھارت میں تیار کردہ کمرشیل ڈورنیئر طیارہ First Made-in-India Commercial Aircraft پہلی بار ملک میں چلایا جارہا ہے۔ وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ یہ آج پاسیگھاٹ پہنچا، جس نے شمال مشرقی بھارت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ First Made-in-India Dornier Plane takes Off

Made-in-India Dornier plane takes off for first commercial flight
دیسی کمرشیل ڈورنیئر طیارہ پہلی بار ملک میں چلایا جارہا ہے

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے پہلے میڈ ان انڈیا (دیسی) طیارے ڈورنیئر ڈو-228 نے منگل کے روز آسام کے ڈبرو گڑھ اور اروناچل پردیش کے پاسیگھاٹ کے درمیان اپنی پہلی تجارتی پرواز بھری۔ سرکاری ذرایع کے مطابق مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا، وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو اور دیگر معززین طیارے میں سوار تھے۔

ریجنل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، نارتھ ایسٹرن ریجن، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ایک ٹویٹ میں کہا، "یہ تاریخی طیارہ اروناچل پردیش پہنچ گیا ہے۔" سرکاری ملکیت والی الائنس ایئر ملک کی پہلی کمرشل ایئرلائن بن گئی ہے جس نے شہری آپریشنز کے لیے دیسی ساختہ طیارے استعمال کیے ہیں۔ اب تک ڈورنیئر-228 طیارے صرف مسلح افواج کے زیر استعمال تھے۔ First Made-in-India Dornier Plane takes Off

انہوں نے کہا، ’’بھارت میں تیار کردہ کمرشیل ڈورنیئر طیارہ پہلی بار ملک میں چلایا جارہا ہے۔ وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ یہ آج پاسیگھاٹ پہنچا، جس نے شمال مشرقی بھارت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔‘‘ اس تاریخی موقع پر رجیجو نے ٹویٹ کیا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کے وژن 'اڑان ' کے تحت پہلی بار فکسڈ ونگ والے طیارے میں اپنی آبائی ریاست اروناچل پردیش جا رہا ہوں۔ اس پہل کے تحت وہ پہلے میڈ ان انڈیا طیارے ڈورنیئر ڈی او -228 کے ذریعے شمال مشرقی بھارت کو دوسرے مقامات سے جوڑ رہے ہیں۔‘‘

پیر کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو نے ٹویٹ کیا، "کل اس تاریخی دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب ڈبرو گڑھ سے پاسیگھاٹ تک پہلا دیسی ساختہ ڈورنیئر طیارہ اڑان بھرے گا۔ یہ ہلکا طیارہ شمال مشرق میں فضائی رابطے کو آسان بنانے کی سمت میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.