ETV Bharat / business

LPG Price Goes up مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور دھچکا، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 9:28 AM IST

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی آج سے گا۔ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 350.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ LPG price increased by Rs for domestic and Rs 350 for commercial

LPG price increased by Rs for domestic and Rs 350 for commercial
مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور دھچکا، گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: مہنگائی سے پریشان عام آدمی کو مارچ کی پہلی تاریخ میں ایک اور دھچکا لگا ہے۔ پیٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں 350.50 روپے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 14.2 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر اب دہلی میں 1,103 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں آج سے 19.2 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 2,119.50 روپے میں فروخت ہوگا۔ لکھنؤ میں اب گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1,140 روپے ہوگی۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاست میں مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ان کا انحصار ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹیشن چارجز پر ہوتا ہے۔ اس سے قبل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے نئے سال کے موقع پر کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ چند برسوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل 2017 سے 6 جولائی 2022 کے درمیان ایل پی جی کی قیمتوں میں 58 بار تبدیلی کی گئی۔ جس کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل 2017 میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 723 روپے تھی اور جولائی 2022 تک اس کے 45 فیصد اضافے سے 1,053 روپے ہونے کی امید ہے۔

اگر ہم ملک کے دوسرے بڑے شہروں کی بات کریں تو اب کولکاتا میں ایل پی جی سلنڈر 1079 روپے کے بجائے 1129 روپے میں ملے گا، جب کہ چنئی میں اس کی قیمت 1068.50 روپے سے بڑھا کر 1118.5 روپے کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ پیٹرولیم کپمیناں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں اور جولائی کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2023 سے ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.