ممبئی: سرکاری لائف انشورنس کمپنی’ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی)‘ کو کیپٹل مارکیٹ میں درج کرنے اور اس کے ذریعے سے حکومت کی اپنی 3.5 فیصد حصہ داری کو ختم کرنے کے مقصد سے 21 ہزار کروڑ روپے جمع کرنے والی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 4 مئی کو کھلے گی LIC to list on stock exchanges on May 17 ۔
یہ آئی پی او 9 مئی کو بند ہوگا اور اس کے لیے قیمت 902 روپے سے 949 روپے فی شیئر رکھا گیا ہے۔ اس میں ایل آئی سی کے پالیسی ہولڈرز کو 60 روپے اور کمپنی کے ملازمین اور خوردہ سرمایہ کاروں کو 45 روپے فی شیئر کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے تحت ایل آئی سی کے 221374920 شیئرز جاری کیے جائیں گے۔ اس میں سے 1581249 شیئرز ملازمین کے لیے اور 22137492 شیئرز پالیسی ہولڈرز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس آئی پی او کے 9.88 کروڑ سے زیادہ حصص اہل ادارہ جاتی خریداروں کے لیے اور 2.96 کروڑ غیر ادارہ جاتی خریداروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایل آئی سی کے چیئرمین ایم آر کمار نے کہا کہ تشخیص حالات اور فہرست سازی کی ضرورتوں پر مبنی ہے۔ اس آئی پی او کے بعد بھی ایل آئی سی میں حکومت کے شیئر کو کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، لیکن مستقبل قریب میں مزید ڈس انویسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ حکومت اگلے ایک برس میں ایل آئی سی کا فالو اپ پبلک ایشو (ایف پی او) لانے والی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
- 'ایل آئی سی میں آئی پی او لانے سے کسی کی نوکری نہیں جائے گی'
- ایل آئی سی میں 20 فیصد تک ایف ڈی آئی کا راستہ ہموار
یو این آئی