ETV Bharat / business

Jio True 5G : جیو کا ٹرو 5جی نیٹ ورک 365 شہروں تک پہنچا - ریلائنس جیو

ریلائنس جیو نے بدھ کو ہندوستان کے 34 شہروں میں اپنی تیز رفتار 5جی خدمات کا آغاز کیا، جس کے بعد جیو ٹرو 5 جی سروس مجموعی طور پر 365 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 6:18 PM IST

نئی دہلی: ریلائنس جیو نے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مزید 34 شہروں میں اپناٹرو 5 جی نیٹ ورک لانچ کردیا ہے مجموعی طور پر، 365 شہر اب ریلائنس جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑ چکے ہیں۔ جیو پہلا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے زیادہ تر نئے منسلک شہروں میں 5G خدمات پیش کی ہیں۔ جیو ٹرو 5 جی سے نئے جڑنے والے شہروں کی فہرست میں آندھرا پردیش کے املا پورم، دھرما ورم، قوالی، تنوک، تونی، وینو کونڈا، ہریانہ کے بھوانی، جیند، کیتھل، ریواڑی ، ہماچل پردیش کے دھرمشالہ، کانگڑا، جموںو کشمیر کے بارہمولہ، کٹھوعہ، کٹرہ، سوپور، کرناٹک کے ہاویری، کاروار، رانی بینور، کیرل کا انتی گل، میگھالیہ کا تورہ، اوڈیشہ کے بھوانی پٹنہ، جٹانی، کھوردھا، سندر گڑھ، تاملناڈو کے امبور، چدمبرم، نمکل، پودو کوٹئی، رام ناتھ پورم، شو کاشی، تیرو چینگاڑی، ویلو پورم اور تلنگانہ کا سوریا پیٹ شامل ہے۔

لانچ کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا، 'ہمیں 34 نئے شہروں میں جیو کا ٹرو 5 جی متعارف کرانے پر فخر ہے۔ جیو کے انجینئرز ہر ہندوستانی تک ٹرو 5 جی لانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ دسمبر 2023 کے آخر تک، جیو ہندوستان کے ہر شہر، ہر تعلقہ میں اپنی ٹرو 5G خدمات شروع کرے گا۔ ہم ریاستی حکومتوں اور منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں میں تعاون کیا۔ ان شہروں میں جیو صارفین کو ' جیو ویلکم آفر' کے تحت مدعو کیا جائے گا اور جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1Gbps+ رفتار اور لامحدود ڈیٹا ملے گا۔ تیز رفتار، کم تاخیر، اسٹینڈ الون ٹرو 5G خدمات کے تکنیکی فوائد ان شہروں میں لوگوں اور کاروباری اداروں کے لیے دستیاب ہوں گے، اس طرح سیاحت، مینوفیکچرنگ، ایس ایم ایز، ای گورننس، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آٹومیشن، کو فروغ ملے گا۔ مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی ترقی کے نئے مواقع کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Jio Launches Three New Plans: جیو نے اپنا تین نیا پلانز لانچ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.