نئی دہلی: نارتھ ایسٹ میں چینی سرحد پر ریلائنس جیو کا ٹرو 5 جی پہنچ گیا ہے۔ ٹیلی کام کے نارتھ ایسٹ سرکل کے سبھی 6 پردیشوں کی راجدھانیوں کو جیو نے ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے کنیکٹ کردیا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیو کے ترجمان نے کہا، جیو آج سے شمال مشرقی خطہ کی تمام چھ ریاستوں میں ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے پر فخر ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی شمال مشرق کے لوگوں کے لیے خاص طور پر صحت کے شعبے میں اپنے قابل اعتماد وائرلیس نیٹ ورک کے ساتھ ایک غیر معمولی تبدیلی لائے گی۔ مزید برآں، یہ زراعت، تعلیم، ای گورننس، آئی ٹی، ایس ایم ای، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور بہت سے شعبوں کو بھی فروغ دے گا۔جیو ٹرو 5 جی اپنے بیٹا لانچ کے بعد سے 4 ماہ سے بھی کم عرصے میں 191 شہروں تک پہنچ گیا ہے۔ ہم نارتھ ایسٹ سرکل کو ڈیجیٹل بنانے میں پردیش سرکاروں کے تعاون کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔'
اروناچل پردیش کے ایٹا نگر، منی پور کے امپھال، میگھالیہ کے شیلانگ، میزورم کے آئزول، ناگالینڈ کے کوہیما اور دیما پور اور تریپورہ میں اگرتلہ اب جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں۔ 27 جنوری سے 6 ریاستوں اور 7 شہروں میں جیو گراہکوں کو جیو ویلکم آفر دیا جائےگا۔ آفر کے تحت یوزرس کو بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس + کی سپیڈ پر ان لمیٹڈ ڈیٹا ملےگا۔ نارتھ ایسٹ سرکل میں دور دراز کے علاقہ تو ہیں ہی، ملک کی سلامتی کے نکتہ نظر سے بھی یہ علاقہ بے حد اہم ہے۔ جیو نے سرکل کے سبھی 6پردیشوں کو ٹرو 5 جی سے جوڑ کر سرکل کا سب سے بڑا رول آوٹ کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دسمبر 2023 تک نارتھ ایسٹ سرکل کے سبھی شہروں اور سبھی تعلقہ میں جیو ٹرو 5 جی سروس مہیا کرا دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: Jio Sets New Record جیو نے بنایا نیا ریکارڈ، ایک ساتھ پچاس شہروں میں ٹرو 5 جی لانچ
یو این آئی