ETV Bharat / business

Invest in Global Funds عالمی فنڈز میں سرمایہ کاری اور منافع - غیر ملکی بازار میں سرمایہ کاری بہتر آپشن

غیر ملکی مارکیٹ اگرچہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ بھی کرے، تب بھی آپ روپے کے تبادلے کے میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ Invest in global funds

Invest in global funds to earn returns out of rupee exchange fluctuations
عالمی فنڈز میں سرمایہ کاری اور منافع
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 5:37 PM IST

حیدرآباد: متنوع سرمایہ کاری سے ہی اچھا منافع کمایا جاسکتا ہے جہاں بین الاقوامی فنڈز میں سرمایہ کاری ایک پرکشش اور بہتر آپشن ہے۔ بین الاقوامی فنڈز میں سرمایہ کاری کرکے ہم کرنسی کی قدروں اتار چڑھاؤ سے بھی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ مقامی منڈیوں میں سرمایہ کاری کرتے وقت ہم روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ پر غور نہیں کرتے، لیکن امریکہ یا غیر ملکی منڈیوں میں سرمایہ کاری کرتے وقت، زرمبادلہ کی قیمت پر ہماری خاص نظر ہوتی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی سے بین الاقوامی فنڈز میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع ملے گا۔ Invest in global funds to earn returns out of rupee exchange fluctuations

مثال کے طور پر آپ کو 14 فیصد سے زیادہ منافع حاصل ہوتا اگر آپ اس وقت سرمایہ کاری کرتے جب روپے ڈالر کے مقابلے 70 پر تھی۔ گرچہ امریکی مارکیٹیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہوتی، تب بھی ہم روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ہی قسم کی سرمایہ کاری یا ایک منصوبہ یا مارکیٹ تک محدود رہنے کے علاوہ ہمیں مختلف قسم کے منصوبوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جو لوگ طویل مدتی سرمایہ کاری کی خوہشند مند ہیں وہ ایسے میوچل فنڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

الگ الگ ممالک میں اسٹاک مارکٹ کے ڈائنامکس مختلف ہوتے ہیں۔ اس کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس مخصوص ملک کی معیشت، اس کی حکومتی پالیسیز اور جغرافیائی سیاسی عوامل کو دیکھنا چاہیے جو بڑی حد تک ان کی اسٹاک مارکیٹوں کو متاثر کرتی ہیں۔ کچھ مارکیٹیں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش نظر آتی ہیں، جب کچھ مارکیٹ اس کے بر عکس ہوتی ہیں۔ مستحکم معیشتوں میں بھی بعض اوقات اصلاح ضروری ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر امریکی بازار حال ہی میں 32 فیصد کی بلند ترین سطح سے نیچے گر گیا، جب کہ بھارتی مڈ کیپ انڈیکس میں اتنی کمی نہیں ہوئی۔ ہمیں اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی بنانے سے پہلے ایسے عوامل کو بغور دیکھنا چاہیے۔

بھارتی میوچل فنڈ فرمیں خود عالمی فنڈز کی پیشکش کر رہی ہیں۔ تقریباً تمام میوچل فنڈز میں عالمی فنڈز میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، ہمیں مطالعہ کرنا چاہیے، خصوصا میوچل فنڈ میں سرمایہ سر قبل۔ میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری آن لائن یا آف لائن کی جا سکتی ہے۔ سسٹمیٹک انویسٹمنٹ پلان (SIPs) میں سرمایہ کاری کرکے اوسط فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یکمشت سرمایہ کاری بھی ممکن ہے۔

بین الاقوامی فنڈز ہمارے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو مختلف جغرافیائی خطوں میں پھیلانے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ سرمایہ کار کے لیے ایک ملک تک محدود رہنے کی ضرورت کو ختم کر دیں گے۔ ان عالمی فنڈز سے نقصان کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔ اگر فنڈز ایک ہی مارکیٹ میں ڈالے جائیں تو یہ تنوع دستیاب نہیں ہوگا۔ ہم متنوع سرمایہ کاری کے ذریعے دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ جب آپ بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں تو منافع کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے معاشی نظام کے مقابلے میں کچھ غیر ملکی منڈیاں بہتر ترقی یافتہ ہیں۔ سرمایہ کاری کے لیے یہ غیر ملکی منڈیاں متعدد منصوبے اور کاروباری مواقع فراہم کرتی ہیں جو ہمارے دسترس سے باہر ہے۔ بیرون ملک اس طرح کے فوائد تک رسائی کے لیے، ہم بین الاقوامی فنڈز کے لیے جا سکتے ہیں، جو مقامی شیئر ہولڈرز کو عالمی سرمایہ کاروں میں تبدیل کر دے گا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.