ETV Bharat / business

Industrial Output Grows صنعتی پیدوار میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ - آئی آئی پی شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ

ستمبر میں صنعتی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا۔ کان کنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبے میں بہترین ترقی دیکھی گئی ہے۔ Industrial Output Grows

India's industrial production registers 3 points1 per cent growth in September
صنعتی پیدوار میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 12:42 PM IST

نئی دہلی: ستمبر 2022 میں صنعتی پیداوار (IIP) کی نمو 3.1 فیصد رہی ہے۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ (MoSPI) نے جمعہ کے روز آئی آئی پی ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ایک برس قبل کے مقابلے اگست میں آئی آئی پی کی شرح نمو منفی نمو 0.8 فیصد تھی۔ جب کہ رواں برس جولائی میں آئی آئی پی کی شرح نمو 2.2 فیصد تھی۔ ستمبر میں کان کنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبے میں بہترین ترقی دیکھی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران کان کنی کی میں ترقی 4.6 فیصد، مینوفیکچرنگ میں 1.8 فیصد اور بجلی کے شعبے میں 11.6 فیصد ترقی درج کی گئی۔ India's industrial production registers 3.1 per cent growth in September
ستمبر میں بجلی اور کان کنی کے شعبوں میں سب سے بہتر ترقی دیکھی گئی۔ اگست 2022 میں بجلی کی شرح نمو 1.4 فیصد تھی۔ ستمبر میں یہ سال بہ سال کی بنیاد پر بڑھ کر 11.6 فیصد ہو گیا۔ دریں اثنا کان کنی کی پیداوار میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ اگست میں اس کی نمو 3.9 فیصد تھی۔ تاہم مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی بہت اچھی نہیں رہی۔ ستمبر میں اس کی پیداوار میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ اگست میں اس کی نمو صرف نصف فیصد تھی۔

واضح رہے کہ IIP ایک انڈیکس ہے جو معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ IIPs میں بجلی، سٹیل، ریفائنری مصنوعات، خام تیل، کوئلہ، سیمنٹ، قدرتی گیس اور کھاد شامل ہیں۔ مجموعی طور پر بھارت کی صنعتی پیداوار میں سال بہ سال کی بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی برس 2022 کی پہلی ششماہی میں آئی آئی پی کی ترقی 23.8 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.