ETV Bharat / business

زرمبادلہ کے ذخائر 4.7 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 590.8 ارب ڈالر پر پہنچے - زرمبادلہ کے ذخائر

غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاس ریزرو ذخائر میں اضافہ ہونے سے 03 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھتے ہوئے 4.7 ارب ڈالر بڑھ کر 590.8 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔

زرمبادلہ کے ذخائر 4.7 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 590.8 ارب ڈالر پر پہنچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 10:53 PM IST

ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاس ریزرو ذخائر میں اضافہ ہونے سے 03 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھتے ہوئے 4.7 ارب ڈالر بڑھ کر 590.8 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔ اسی وقت، گزشتہ ہفتے یہ 2.6 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 586.1 ارب ڈالر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 03 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 4.4 بلین ڈالر بڑھ کر 521.9 بلین ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 46.12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 6.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 17.9 بلین ڈالرہو گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 ڈالر بڑھ کر 4.8 ارب ڈالر ہو گیا۔ ریزرو ذخائر میں اضافہ ہونے سے 03 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھتے ہوئے 4.7 ارب ڈالر بڑھ کر 590.8 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.