ETV Bharat / business

Indias Forex Reserves Decline غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی درج کی گئی ہے۔ بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.164 بلین ڈالر کم ہو کر 584.248 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ ملک کے سونے کے ذخائر میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔ یہ 24 ملین ڈالر کم ہو کر 46.151 بلین ڈالر رہ گیا۔ Indias Forex Reserves Decline

Indias Forex Reserves Decline By $2.16 Billion To $584.24 Billion
غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:37 PM IST

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی درج کی گئی ہے۔ 21 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.164 بلین ڈالر کم ہو کر 584.248 بلین ڈالر رہ گیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.657 ارب ڈالر کے اضافے سے 586.412 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس سے قبل اکتوبر 2021 میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

آر بی آئی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا ایک بڑا حصہ، 21 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.146 بلین ڈالر کم ہو کر 514.489 بلین ڈالر ہو گئے۔ ریزرو بینک نے کہا کہ رپورٹنگ ہفتے میں سونے کے ذخائر کی قیمت 24 ملین ڈالر کم ہو کر 46.151 بلین ڈالر رہ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (SDRs) بھی 19 ملین ڈالر سے بڑھ کر 18.431 بلین ڈالر ہو گئے۔ زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس رکھے گئے ملکی کرنسی کے ذخائر 14 ملین ڈالر کم ہو کر 5.176 ارب ڈالر رہ گئے۔

فروری میں ملک کے آٹھ بنیادی شعبوں کی شرح نمو چھ فیصد رہی۔ یعنی جنوری کے 8.9 فیصد کے مقابلے میں اس میں کمی درج کی گئی ہے۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ برس اسی مہینے میں یہ 5.9 فیصد تھا۔ دسمبر 2022 میں آٹھ بنیادی شعبوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں خام تیل کے علاوہ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مہینے میں خام تیل کی پیداوار میں 4.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ آٹھ بنیادی شعبوں میں کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.