ETV Bharat / business

India's Forex Reserves Jump غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق سات اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ India's forex reserves jump

India's forex reserves jump to 9-month high
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 10:07 PM IST

ممبئی: بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس طرح زرمبادلہ کے ذخائر اب گزشتہ نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ماضی قریب کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ تاہم گزشتہ چند ہفتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دو ہفتوں تک کمی پر گزشتہ ہفتے بریک لگا۔ اس کے بعد 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح مسلسل دو ہفتوں تک کمی کے بعد اب بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔

ریزرو بینک (RBI ڈیٹا) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 584.755 بلین ڈالر ہو گئے۔ اس سے قبل 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے بعد یہ ریزرو بڑھ کر 578.45 بلین ڈالر ہو گیا تھا۔ اس دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 329 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتہ کے دوران بھارت کے غیر ملکی زر مبادلہ کے اثاثوں میں تقریباً 4.740 بلین ڈالر کا اضافہ ہو کر 514.431 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ 7 اپریل کے ہفتے کے دوران ہندوستان کے سونے کے ذخائر اور ایس ڈی آر ہولڈنگ میں بھی اضافہ ہوا۔ اس دوران سونے کے ذخائر یعنی گولڈ ریزرو 1.496 بلین ڈالر بڑھ کر 46.696 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی وقت، SDR یعنی خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 58 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 18.450 بلین ڈالر کے برابر ہو گیا۔ اسی طرح آئی ایم ایف کے پاس رکھے گئے ریزرو میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 5.178 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

فاریکس ریزرو تقریباً دو برس قبل اکتوبر 2021 میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس وقت یہ ریزرو 645 بلین ڈالر تھا۔ تاہم اسے روپے پر دباؤ کم کرنے کے لیے خرچ کرنا پڑا اور یہ نیچے آیا۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسیوں کے اعلان کے وقت کہا تھا کہ اگر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر سطح پر رہیں گے تو اس سے معاشی استحکام میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.