نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کے روز کہاکہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت ٹریک پر ہے اور امید ہے کہ اگلے ماہ دوبارہ بات چیت شروع ہو جائے گی۔ مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے اسٹیل انڈسٹری کے ایک پروگرام کے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے دونوں ممالک کے لیے ایک اعلی ترجیحی مسئلہ ہے اور اس پر اگلے ماہ بات چیت ہونے کی امید ہے۔' Free Trade Agreement Between India And UK Is A High Priority
گوئل نے کہا کہ 'وہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے اگلے دور کے لیے پہلے سے ہی اپنے برطانیہ ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کافی تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے۔ برطانیہ میں سیاسی افراتفری کی وجہ سے 'تھوڑا سا دھچکا لگا' (بورس جانسن اور لز ٹرس نے گزشتہ ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور رشی سنک نے عہدہ سنبھالا ہے)، لیکن اب برطانیہ میں ایک مستحکم حکومت ہے اور آئندہ ماہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔'
وزیر تجارت نے کہاکہ معاہدے کو صنعت کی حمایت کی ضرورت ہے، کیونکہ معاہدہ متوازن ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس طرح کے حساس مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے کوئی سخت ٹائم فریم نہیں ہو سکتا، کیونکہ ملک کے کاروباری مفادات کے تحفظ کے لیے گہرائی سے بات چیت کی ضرورت ہے۔
بھارت اور برطانیہ دونوں نے رواں برس جنوری میں ایف ٹی اے پر بات چیت شروع کی تھی۔ سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امید ظاہر کی کہ یہ دیوالی (24 اکتوبر) تک ختم ہو جائیں گے۔ تاہم اس ملک میں سیاسی بحران کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں: