ETV Bharat / business

India Export Target: رواں مالی برس میں تجارتی برآمدات کا ہدف 470 ارب ڈالر - رواں مالی برس بھارتی برآمداتی ہدف 470 ارب ڈالر

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ' مختلف ممالک میں کام کرنے والے بھارتی مشنوں نے سال 2021-22 میں 400 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزارت تجارت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔'

India to chase $470 billion goods export target in FY23
رواں مالی برس میں تجارتی برآمدات کا ہدف 470 ارب ڈالر
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 8:34 PM IST

گزشتہ مالی برس میں برآمدی شعبے کی حوصلہ افزا کارکردگی کے پیش نظر حکومت نے 2022-23 میں 470 بلین امریکی ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے۔ India to chase $470 billion goods export target in FY23

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کاروباریوں کی ایک کانفرنس کو بتایاکہ ہم نے 470 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ بیرون ملک بھارتی مشنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اہداف مقرر کریں تاکہ بھارت کے اس ملک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھایا جائے جہاں یہ واقع ہے۔

انڈین چیمبر آف کامرس کی طرف سے کووڈ کے بعد کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے بارے میں ایک بحث سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شرنگلا نے کہا کہ' مختلف ممالک میں کام کرنے والے بھارتی مشنوں نے سال 2021-22 میں 400 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزارت تجارت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔'

بھارت کے برآمدی کاروبار میں گزشتہ مالی برس کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا اور ترقی یافتہ ممالک میں بڑھتی ہوئی مانگ، کووڈ کے بعد عالمی سطح پر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان پہلی بار برآمدات 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این سی ٹی اے ڈی نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ' 2021 میں بین الاقوامی تجارت میں اضافہ بنیادی طور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، کووِڈ پابندیوں کو ہٹانے اور محرک پیکج کی وجہ سے مانگ میں بہتری کی وجہ سے تھا۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ ان حالات کا اثر 2022 میں کم ہونے کی امید ہے اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارتی رجحانات بھی معمول پر آ جائیں گے۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.