ETV Bharat / business

All India Agarbathi Manufacturing Association بنگلور میں بھارت کی سب سے بڑی اگربتی کی نمائش - بنگلور میں بھارت کی سب سے بڑی اگربتی کی نمائش

آل انڈیا اگربتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، جو بھارتیہ اگربتی ادھوگ کی نمائندگی کرنے والی ایک اہم تنظیم ہے، 24 نومبر سے تین روزہ بین الاقوامی اگربتی نمائش اور کونسل کا انعقاد کر رہی ہے۔ اے آئی اے ایم اے کے صدر ارجن رنگا نے کہا کہ تنظیم کی طرف سے کرائے گئے ایک مطالعہ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں پوجا سے متعلق مصنوعات، خاص طور پر اگربتیوں کی مانگ میں پورے بھارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔Agarbatti exhibition in Bangalore

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 4:49 PM IST

بنگلورو: آل انڈیا اگربتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے آئی اے ایم اے)، جو بھارتیہ اگربتی ادھوگ کی نمائندگی کرنے والی ایک اہم تنظیم ہے، 24 نومبر سے تین روزہ بین الاقوامی اگربتی نمائش اور کونسل کا انعقاد کر رہی ہے۔India largest agarbatti exhibition in Bangalore

اس تین روزہ ایونٹ کا تھیم 'روایتی طور پر جدید' ہے۔ اس نمائش کو فرگرینس اینڈ فلورز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایف اے ایف اے آئی) ممبئی، فریگرینس فلور ڈیولپمنٹ سینٹر (ایف ایف ڈی سی)، قنوج، اسینشیل آئلس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ای او اے آئی) اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔ ویتنام، انڈونیشیا اور بعض یورپی ممالک کی کمپنیاں بھی اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔ تین روزہ تقریب میں 5000 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے اے آئی اے ایم اے کے صدر ارجن رنگا نے کہا کہ تنظیم کی طرف سے کرائے گئے ایک مطالعہ کے مطابق پچھلے دو سالوں میں پوجا سے متعلق مصنوعات، خاص طور پر اگربتیوں کی مانگ میں پورے بھارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دنیا یہ ایونٹ انڈسٹری کی بہترین چیزوں کی نمائش کرے گا اور سیکھنے اور نیٹ ورکنگ کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔ اس نمائش اور کونسل میں مختلف موضوعات جیسے پالیسی سپورٹ، روزگار کے مواقع، خام مال کی سورسنگ، صارفین کے رویے میں رجحانات اور مصنوعات کی نئی ایجادات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وبائی بیماری کے بعد کاروبار ایک بار پھر سے بڑھ رہا ہے اور مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔ ہمارا مقصد پوری انڈسٹری کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ موجودہ کاروباری ماحول کو برقرار رکھ سکیں اور مستقبل کی دلچسپ مصروفیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگربتی کا کاروبار خستہ حالی کا شکار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.