نئی دہلی: بھارت نے بحران کے شکار بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا کو 21 ہزار ٹن سے زیادہ کیمیکل فرٹیلائزر فراہم کیا ہے۔ بھارت نے سری لنکا کے عوام کو ملک کی خصوصی مدد کے تحت دی جانے والی اس کھیپ کو باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر کےحوالے کیا۔ بھارتی امداد کے تحت گذشتہ مہینے 44 ہزار ٹن سپلائی کپے گئے سامان کے بعد کیمیکل فرٹیلائزر بھیجا گیا ہے۔ اس طرح 2022 میں بھیجے گئے سامان کی مالیت مجموعی طور پر چار بلین امریکی ڈالر ہے۔ India hands Over 21,000 Tonnes of Chemical Fertilizer to Sri Lanka
اس سلسلے میں سلسلہ وار ٹوئٹس میں کولمبو میں بھارت کے ہائی کمیشن نے بتایاکہ فرٹیلائزر سے سری لنکا کے کسانوں کو خوراک کی سلامتی اور مدد فراہم ہوگی۔ ہائی کمیشن نے بتایا کہ اس سے بھارت کے ساتھ قریبی رشتوں سے عوام کو پہنچنے والے فائدوں کی عکاسی ہوتی ہے، نیز بھارت اور سری لنکا کے درمیان آپسی مفاد اور خیرسگالی کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ پانچ اعشاریہ سات ملین لوگوں کو فوری انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: