ETV Bharat / business

India-China Trade بھارت اور چین کے درمیان تجارت 135 بلین ڈالر سے تجاوز

سرحد پر کشیدگی کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 2022 میں 135.98 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی۔

India-China trade climbs over $135 bn, deficit crosses $100 bn
بھارت اور چین کے درمیان تجارت 135 بلین ڈالر سے تجاوز
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:31 AM IST

بیجنگ: بھارت اور چین کے درمیان تجارت 2022 میں 135.98 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کے ساتھ بھارت کا تجارتی خسارہ 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت-چین کے درمیان تجارت 2022 میں 8.4 فیصد بڑھ کر 135.98 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ برسہ تعداد 125 بلین ڈالر تھی۔

چینی کمپنیاں گذشتہ کئی برسوں سے بھارتی اسمارٹ فون مارکیٹ پر حاوی ہیں۔ ملک میں بہت سی ٹیک کمپیناں پروڈکٹ کو اسمبل کرنے کے لیے خام مال اور پرزے اب بھی چین سے برآمد کر رہے ہیں، حالانکہ مقامی مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرنے کے لیے حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے۔ چین کے ساتھ بھارت تنازع پرانا ہے، تاہم تازہ تنازع جون 2020 سے شروع ہوا، جب چین اور بھارتی فوجیوں نے مشرقی لداخ کی پینگونگ جھیل سمیت کئی علاقوں میں جارحانہ جھڑپیں کیں۔

بھارت میں چین کا برآمدات سال بہ سال 21.7 فیصد بڑھ کر 118.9 بلین امریکی ڈالر ہوگیا۔ دوسری طرف بھارت سے چین کو برآمدات 2022 میں 37.9 فیصد سالانہ کم ہوکر 17.48 بلین امریکی ڈالر رہ گیا ہے۔ اس سے بھارت کا تجارتی خسارہ 101.02 بلین ڈالر ہوگیا اور یہ 2021 کے 69.38 بلین ڈالر کے اعداد و شمار کو تجاوز کرگیا ہے۔ تجارتی خسارہ پہلی بار 100 بلین ڈالر سے تجاوز کیا ہے اور بھارت اس پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔

اس سے قبل 2021 میں چین کے ساتھ بھارت کا تجارت سالانہ بنیادوں پر 43.32 فیصد اضافے کے ساتھ 125.62 بلین ڈالر تھا۔ تب دونوں ممالک کے درمیان تجارت پہلی بار 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ تب تجارتی خسارہ 69.56 بلین ڈالر تھا، جب چین سے بھارت کو درآمدات 46.14 فیصد بڑھ کر 97.59 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ بھارت کا چین کو برآمدات سال 2021 میں سال بہ سال 34.28 فیصد بڑھ کر 28.03 بلین ڈالر تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باوجود دو طرفہ تجارت میں اضافہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.