ملک کی صنعتی پیداوار میں اپریل میں سالانی بنیاد پر 7.1 فیصد اضافہ درج کیا گیا، جو صنعتی ترقی کی آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس تیزی کا سب سے بڑا حصہ موازنہ کی بنیاد کم ہونا ہے کیونکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں کووڈ وبائی بیماری کی دوسری لہر سے صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔
جمعہ کو وزارت شماریات اور پروگرام پر عمل درآمد کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ماہ میں تمام شعبوں میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو اچھی رہی۔
اپریل 2022 کے فوری تخمینوں کے مطابق صنعتی پیداوار کا انڈیکس (بیس 2011-12) 135.1 رہا۔ اپریل 2022 میں کانکنی، مینوفیکچرنگ اور پاور سیکٹرز کی صنعتی پیداوار کے اشاریہ جات 116.0، 132.5 اور 194.5 کے ساتھ سالانی بنیاد پر ان شعبوں میں بالترتیب 7.8 فیصد، 6.3 فیصد اور 11.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
ریسرچ نائٹ فرینک انڈیا کے ڈائریکٹر ویویک راٹھی نے کہاکہ اپریل 2022 میں 7.1 فیصد صنعتی پیداوار کی نمو کو پچھلے سال کی دوسری شدید کوویڈ لہر کے دوران نسبتاً کم تقابلی بنیاد کی حمایت ملی ہے۔ اگر ہم ماہ بہ ماہ کے اضافہ کو دیکھیں تو صنعتی سرگرمیوں کی تعداد میں کمی نظر آتی ہے۔
مسٹر راٹھی نے کہا کہ ابتدائی ہائی فریکوئنسی ڈیٹا جیسے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی، جی ایس ٹی کلیکشن وغیرہ میں ظاہر ہونے والی طاقت اب تک صنعتی پیداوار میں ترقی کی شکل اختیار نہیں کرسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح طور پر بجلی کو چھوڑ کر، اپریل 2022 میں صنعتی پیداوار بڑی حد تک نرم رہی ۔
استعمال کی بنیاد پر درجہ بندی کے مطابق بنیادی سامان کے حصے میں اپریل میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کیپٹل گڈز کے حصے میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ثانوی سامان کے حصے میں اپریل میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:فروری میں صنعتی پیداورا کی شرح نمو 5.5 فیصد
اپریل 2022 کے دوران انفراسٹرکچر/تعمیرات، صارف پائیدار اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی صنعتوں میں بالترتیب 3.8 فیصد، 8.5 فیصد اور 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔
یواین آئی