ETV Bharat / business

Assets To Rightful Heir Right Way وراثت کو صحیح طریقے سے کیسے وارثوں تک منتقل کریں - مالک کے انتقال کے بعد نومینی کی ذمہداری کیا ہے

دولت کا حصول انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہے، جس سے کسی بھی دور یا زمانے میں انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جتنا اہم دولت کمانا ہے اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل یہ ہے کہ حصول شدہ دولت کو وارثین تک پہنچانا ہے۔ مستقبل میں جائیداد کے تنازع کو روکنے کے لیے قابل اعتماد نومینی کا انتخاب کرنا اور وصیت چھوڑنا ضروری ہے۔ How to pass on assets to rightful heirs? Take a glance

How to pass on assets to rightful heirs? Take a glance
وراثت کو صحیح طریقے سے کیسے وارثوں تک منتقل کریں
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 3:15 PM IST

حیدرآباد: دولت کا حصول انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہے، جس سے کسی بھی دور یا زمانے میں انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جتنا اہم دولت کمانا ہے اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل یہ ہے کہ حصول شدہ دولت کو وارثین تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں نومینیز واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے کسی کے انتقال کے بعد محنت سے کمائی گئی جائیداد خاندان کے افراد تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ ایک نومینی ہو سکتا ہے کہ وہ وارث نہیں ہو، لیکن نومینیز افراد اثاثے کو قانونی ورثاء کے حوالے کرنے کے پابند ہیں۔ جائیداد کے قوانین کے مطابق مالک کو ایک سے افراد کو نومینی بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔ How to pass on assets to rightful heirs? Take a glance

ہم نومینیز کی سہولت کو لائف انشورنس پالیسیوں، فکسڈ ڈپازٹز، شیئر ڈیمیٹ اکاؤنٹ، میوچل فنڈز وغیرہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ تمام مالیاتی سرمایہ کاری کے لیے نومینی یا نومینیز کی تفصیلات دینا لازمی ہے۔ تاہم نومینی کی اس سہولت کو استعمال کرنے سے قبل بہت سی پیچیدگیاں ہیں جن کا بغور جائزہ لینا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔

عام طور پر ایک نومینی مالک کے انتقال پر جائیداد کا ٹرسٹی بن جائے جاتا ہے۔ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ متعلقہ نومینی کو خود بخود دولت پر مکمل قانونی حقوق مل جائیں گے۔ نومینیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر دولت کی حفاظت کرے، جب تک کہ قانونی وارث سامنے نہ آجائیں۔ مختلف قسم کی جائیداد اور اکاؤنٹس کے لیے مختلف قسم کے نومینیز ہو سکتے ہیں۔

ایک شخص فکسڈ ڈپازٹ، میوچل فنڈز اور سیونگ اکاؤنٹس کے لیے مختلف افراد کو نومینی بنا سکتا ہے۔ کچھ دیگر لوگوں کو لائف انشورنس پالیسیوں کے لیے نومینی بنایا جا سکتا ہے۔ جائیداد کی تنوع کے لحاظ سے دو یا زیادہ افراد کو بھی نومینی بنایا جا سکتا ہے۔ میوچل فنڈز، لائف انشورنس پالیسیوں اور اس طرح کے لیے ایک سے زیادہ نومینی بنایا جا سکتا ہے۔

جائیداد کا مالک یہ طے کرتا ہے کہ ہر نومینی شخص کو دولت کا کتنا فیصد منتقل کیا جانا چاہیے۔ زیادہ تر بینک کھاتوں کے لیے ایک نومینی کی اجازت ہے۔ جب کہ میوچل فنڈز میں ایک فولیو میں زیادہ سے زیادہ تین افراد کو نومینی بنایا جا سکتا ہے۔ یہ نومینی اس فولیو میں تمام پالیسیوں پر نافذ ہوگی۔ ایک نومینی شخص کا قانونی وارث ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر نومینی شدہ شخص قانونی وارث ہے تو وہ قانونی طور پر جائیداد واپس لے سکتے ہیں۔

نومینی کی عدم موجودگی میں فوری طور پر جائیداد کا دعوی کرنا ممکن نہیں۔ لائف انشورنس پالیسیوں کے لیے لازمی طور پر نومینی کی تفصیلات درکار ہوتی ہیں۔ بصورت دیگر قانونی ورثاء کے ملنے اور انہیں معاوضہ دینے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ صرف ایک قابل اعتماد شخص کو نومینی بنایا جانا چاہیے۔

اپنی مجموعی سرمایہ کاری پر ایک نظر ڈالیں۔ چیک کریں کہ آیا نومینی افراد کا ذکر بینک سیونگ اکاؤنٹس، فکسڈ ڈپازٹس، ڈیمیٹ اکاؤنٹس، انشورنس پالیسیوں، چھوٹی بچتوں اور اس طرح کی تمام سرمایہ کاری کے لیے ہے۔ اگر ضرورت ہو تو کسی بھی مطلوبہ تبدیلی کے لیے ایک بار پھر سے نومینی کی تصدیق کریں۔ نومینی کے ساتھ وصیت چھوڑنے سے مستقبل میں کسی بھی تنازع سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.