شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہاکہ عام لوگوں کے لیے ہوائی سفر کو آسان بنانے کے لیے اڑان اسکیم کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں۔
لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، مسٹر سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت، وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ تھا کہ ہوائی چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے۔ اس کے تحت 11 نئی ایئر لائنز شروع کی گئی ہیں جن میں سے تین اسٹارٹ اپ ہیں۔ یہ سول ایوی ایشن سیکٹر کے لیے اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر بوجھ بھی بہت ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں لیکن اس بحران میں بھی ہمارا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں نئی ایئر لائنز کھل رہی ہیں۔ بھارت میں 20 برس کے بعد دو نئی ایئر لائنز شروع ہو رہی ہیں، جن میں ایک نوتعمیر جیٹ ایئرویز کی شکل میں اور ایک آکاسا کی شکل میں۔ انہوں نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ ممبئی ملک کی مالیاتی راجدھانی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اس کی کنیکٹوٹی کے لیے ہماری حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو ہم نے تمام بین الاقوامی شعبوں کو 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھول دیا تھا۔ ان دنوں غیر ملکی ایئر لائنز1783 فلائٹ ہر ہفتے آپریٹ کی جارہی ہیں اور ملکی ایئر لائنز 1465 ۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی