ممبئی: ایچ ڈی ایف سی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے انضمام کے بعد ایم ایس سی آئی اپ ڈیٹ کو لے کر دونوں بڑی کمپنیوں میں پر تقریباً 6 فیصد کی بھاری کمی سے پست سرمایہ کاروں کی دیگر18 کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 694.96 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد گر کر 61054.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 186.80 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد گر کر 18069 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی، جس سے مڈکیپ 0.50 فیصد ٹوٹ کر 25851.86 پوائنٹس اوراسمال کیپ 0.39 فیصد گر کر 29283.87 پررہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3641 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2040 میں کمی، 1474 میں اضافہ، جبکہ 127 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 30 کمپنیوں میں فروخت، جبکہ 19 میں خریداری ہوئی وہیں ایک مستحکم رہی۔ بی ایس ای کے 14 گروپس میں گراوٹ رہی۔ اس دوران مالیاتی خدمات 2.28، بینکنگ 1.87، دھاتیں 1.55، کموڈیٹیز0.63، توانائی 0.49، ہیلتھ کیئر 0.20، آئی ٹی 0.58، ٹیلی کام 0.34، یوٹیلٹیز 0.42، آئل اینڈ گیس 0.57، پاور 0.14، ریئلٹی 0.24، ٹیک 0.59 اورسروسز گروپ کے شیئر 0.44 فیصد گرگئے۔اس دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32، جرمنی کا ڈیکس 0.76، جاپان کا نکئی 0.12 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ0.50 فیصد چڑھ گیا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی 0.46 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.48 فیصد کم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Stock Market Ends Higher اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی
یو این آئی