ETV Bharat / business

GST Collection In September ستمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.62 لاکھ کروڑ روپے

ستمبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی کی صورت میں حکومت کے خزانے میں 1.62 لاکھ کروڑ روپے آئے۔ اس سے قبل اگست میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.59 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

gst-revenue-collection-in-september-is-rs-1-dot-62-lakh-crore-rises-10-percent
ستمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.62 لاکھ کروڑ روپے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 9:31 PM IST

نئی دہلی: اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی اس سال ستمبر میں 1.62 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے، جو گزشتہ سال ستمبر میں 147686 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی وصولی سے 10 فیصد زیادہ ہے۔
اس سال اگست میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.59 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اس سال اپریل میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا ریکارڈ جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا جو اب تک کا سب سے زیادہ تھا۔ اس سے پہلے پچھلے سال اپریل میں یہ رقم 167540 کروڑ روپے تھی۔گزشتہ 18 مہینوں میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے۔ مارچ 2023 میں یہ 160122 کروڑ روپے تھا۔

وزارت خزانہ نے آج یہاں جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کرنے کا ڈیٹا جاری کیا جس میں ستمبر 2023 میں جمع ہونے والی آمدنی 162712 کروڑ روپے تھی۔ اس سال ستمبر میں جمع ہونے والی آمدنی میں سی جی ایس ٹی 29818 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 37657 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 83623 کروڑ روپے شامل ہیں جس میں 41145 کروڑ روپے کی درآمدات پر ٹیکس بھی شامل ہے۔ سیس کی وصولی 11613 کروڑ روپے رہی جس میں 881 کروڑ روپے کی درآمدات پر ٹیکس بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Finance Minister on GST Dues اے جی سرٹیفکیٹ ملتے ہی مرکز جی ایس ٹی کی واجبات جاری کرے گا، سیتا رمن

باقاعدہ تصفیہ کے تحت حکومت نے آئی جی ایس ٹی میں سے سی جی ایس ٹی میں 33736 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 27578 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس طرح اگست میں سی جی ایس ٹی 63555 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 65235 کروڑ روپے تھا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.