نئی دہلی: رواں برس اکتوبر میں ملک میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 151718 کروڑ روپے رہی۔ یہ اپریل 2022 کے بعد جی ایس ٹی کی سب سے بڑی ماہانہ وصولی ہے۔
مسلسل آٹھ مہینوں سے جی ایس ٹی کی وصولی 1.4 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رہی ہے۔ وہیں جولائی 2017 جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد اکتوبر 2022 دوسرا مہینہ ہے جب یہ بالواسطہ ٹیکس کی وصولی 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی ایک ریلیز کے مطابق، اکتوبر 2022 میں مجموعی جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 151718 کروڑ روپے تھا، جس میں سینٹرل جی ایس ٹی (سی جی ایس ٹی) 26039 کروڑ روپے، اسٹیٹ جی ایس ٹی ( ایس جی ایس ٹی) 33396 کروڑ روپے، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی (آئی جی ایس ٹی) 81778 روپے اور جی ایس ٹی سیس 10505 کروڑ روپے رہا۔
اپریل 2022 کے بعد اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ جی ایس ٹی مجموعہ ہے۔ رواں برس اپریل میں 167540 کروڑروپے تھا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی