ETV Bharat / business

Small Savings Schemes چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 4:05 PM IST

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرکز نے چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ Govt hikes interest rate on small savings schemes

Govt hikes interest rate on small savings schemes for Q3 of FY23
چھوٹی بچت اسکیموں کی شرح سود میں اضافہ

نئی دہلی: وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرکز نے سینئر سٹیزن سیونگ سکیم کے لیے شرح سود میں 20 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ اس طرح اب سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم میں شرح سود 7.4 فیصد سے بڑھا کر 7.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسان وکاس پترا کی میعاد اور شرح سود میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کسان وکاس پترا کے لیے سود کی شرح اب 123 ماہ کی میچورٹی مدت کے لیے 7 فیصد ہے، جو پہلے 124 ماہ کی میچورٹی مدت کے لیے 6.9 فیصد تھی۔ Govt hikes interest rate on small savings schemes

اسی طرح ترمیم کے بعد، پوسٹ آفس میں تین برس کے فکسڈ ڈپازٹس پر اب 5.8 فیصد سود ملے گا جو پہلے 5.5 فیصد تھا۔ تاہم دو سالہ فکسڈ ڈپازٹس کے لیے شرح میں اضافہ 5.5 فیصد سے 5.7 فیصد تک صرف 20 بیسس پوائنٹس کیا گیا ہے۔

حالانکہ پبلک پراویڈنٹ فنڈ (جہاں سود کی شرح 7.1 فیصد ہے)، سوکنیا سمردھی یوجنا (7.6 فیصد)، سیونگ ڈپازٹ (4 فیصد) اور نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ (6.8 فیصد) جیسی زیادہ مقبول اسکیموں کے لیے سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ایک سال اور پانچ سالہ فکسڈ ڈپازٹس کی شرحیں بھی بالترتیب 5.5 فیصد اور 6.7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہیں۔ ایک سال اور پانچ سالہ فکسڈ ڈپازٹس کی شرحیں بھی بالترتیب 5.5 فیصد اور 6.7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.