ETV Bharat / business

Extends PAN Aadhaar Linking Deadline: آدھار۔پین لنک کی آخری تاریخ میں توسیع 'مفت سروس' بند

محکمہ انکم ٹیکس نے PAN-Aadhaar کو لنک کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اطلاع جاری کی ہے۔ اس کے مطابق اس کام کی آخری تاریخ میں ایک برس کی توسیع کر دی گئی ہے، لیکن اب اس کے لیے لوگوں کو اپنی جیبیں ڈھیلی کرنی ہوں گی۔ Govt Extends PAN Aadhaar Linking Deadline, Imposes penalty

Govt extends PAN Aadhaar linking deadline, imposes penalty
آدھار۔پین لنک کی آخری تاریخ میں توسیع 'مفت سروس' بند
author img

By

Published : Mar 31, 2022, 10:57 PM IST

ان لوگوں کے لیے اچھی اور بری خبر ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے اب PAN-Adhaar کو لنک کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی لگا دی ہے، جو آپ کی جیب پر بھاری پڑے گی۔ Govt Extends PAN Aadhaar Linking Deadline, Imposes penalty

اس سلسلے میں حکومت نے آخری تاریخ میں توسع کرتے ہوئے ایک سال کا وقت دیا۔ اگر آپ نے PAN-Adhaar کو لنک نہیں کیا ہے، تو اب آپ کو یہ کام کرنے کے لیے پورا سال ملے گا۔ حکومت نے پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2023 تک بڑھا دی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، جو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے لیے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے، نے بھی PAN-Aadhaar کو لنک کرنے کی آخری تاریخ بڑھانے کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت PAN-Adhaar کو لنک کرنے کی آخری تاریخ 3 بار بڑھا چکی ہے۔

لیکن اب یہ سروس مفت میں نہیں ہوگا۔ سی بی ڈی ٹی نے آدھار کو پین کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے، لیکن آدھار-پین کو لنک کرنے کے کام کے لیے 500 روپے کی فیس بھی عائد کی ہے۔ جبکہ اب تک یہ کام مفت میں کیا جاتا تھا۔ یعنی 31 مارچ 2022 تک آدھار-پین لنک نہ ہونے کے بعد بھی پین کارڈ اگلے ایک برس تک بغیر کسی پریشانی کے کام کرتا رہے گا۔ لیکن اس دوران، آدھار-پین کو لنک کرنے کے لیے، آپ کو 500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس نئی شرط کے مطابق 1 اپریل 2022 سے 30 جون 2022 کے درمیان آپ کا PAN-Adhaar لنک کروانے کے لیے 500 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی اور اس کے بعد اس کام کے لیے 1000 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.