ETV Bharat / business

Foreign Trade Policy غیر ملکی تجارتی پالیسی میں چھ ماہ توسیع - کرنسی کے اتار چڑھاؤ جیسے چیلنجز

اس وقت عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ جیسے چیلنجز ہیں۔ کاروباری افراد کا خیال ہے کہ نئی پالیسی کے رول آؤٹ کو نئے مالی برس کے ساتھ نافذ کرنا درست ہوگا۔ Foreign Trade Policy

Govt decides to extend Foreign Trade Policy by 6 months
غیر ملکی تجارتی پالیسی میں چھ ماہ توسیع
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 11:57 AM IST

نئی دہلی: حکومت نے پیر کے روز کہاکہ اس نے موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی (2015-20) کو مزید چھ ماہ کے لیے مارچ 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی (FTP) 30 ستمبر کو ختم ہونے والی تھی۔ کامرس ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سکریٹری امیت یادونے کہاکہ مختلف حلقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے، بشمول انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور ایکسپورٹ پروموشن کونسل، پالیسی کو وسعت دیں اور اس وقت نئی پالیسی متعارف نہ کریں۔ Govt decides to extend Foreign Trade Policy by 6 months

انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ جیسے چیلنجز ہیں۔ کاروباری افراد کا خیال ہے کہ نئی پالیسی کے رول آؤٹ کو نئے مالی برس کے ساتھ نافذ کرنا درست ہوگا۔ اس لیے پرانی غیر ملکی تجارتی پالیسی میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ عالمی صورتحال اور موجودہ چیلنجز کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت کوئی نئی پالیسی لانا درست نہیں ہوگا۔ اس وجہ سے حکومت نئی پالیسی اگلے مالی برس کے دوران ہی لائے گی۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رواں ماہ کے آخر تک حکومت نئی پالیسی لانے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.